بارشوں سے فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں حالیہ بارشوں، ژالہ باری اور آندھی طوفان سے فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کریں اور کاشتکاروں سے تفصیلات اکٹھی کرکے حکومت کو روانہ کریں تاکہ ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔