دوسری جماعت کی طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعہ 19 اپریل 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سرگودہا کے نواحی علاقہ جناح کالونی میںدوسری جماعت کی طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی علاقہ جناح کالونی میںدوسری جماعت کی طالبہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔7سالہ ترین گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ایک آہنی پائپ جس نے بجلی کی تاروں کو سہارا دیا ہوا تھا سے چھو گئی ،بچی چند لمحے پائپ سے چپکنے کے بعد ایک جھٹکے سے دور جا گری اور موقع پردم توڑ گئی ،متوفیہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔