اسلام کوٹ سے کراچی جانے والی اے سی کوچ حادثے کاشکار‘ 08 افراد جاں بحق‘ 47 زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 15:18

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) اسلام کوٹ سے کراچی جانے والی اے سی کوچ تیز رفتاری کے باعث مورجھر شاخ اسٹاپ کے قریب حادثے کاشکار 08 افراد جاں بحق 47 زخمی 09 کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ( تھرپارکر) سے کراچی جانی والی مسافر اے سی کوچ تیز رفتاری کے باعث مورجھر شاخ بس اسٹاپ کے مقام پر الٹ گئی اور کلٹیاں کھاتی ہوئی روڈ کے برابر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8افراد جابق ہو گئے جبکہ 47افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں (1) پرکاش ولد سترام عمر 35 سال مھٹی شہر(2) ڈرائیور رمضان ولد شاہ جہان عمر 45 سال سکنہ میانوالی پنجاب (3) عبداللہ ولد غلام محمد میمن عمر 48 سال بدین شہر (4) زینب زوجہ حاجی ہارون عمر 55 سال سکنہ مرید خان عمرانی کلوئی تھرپارکر(5) تیرتھ ولد چاندو مل عمر 60 سال سکنہ مھٹی(6) بیوشیم ولد تیرتھ عمر 18 سال سکنہ مھٹی انیہا ولد رضوان کھٹی عمر 1 ماہ شامل ہیں دوسری جانب جیسے ھی حادثہ کی خبر بدین پہنچی تو پولیس اور ایدھی ایمبولینس سروس کی گاڑیاں حادثہ کی جگہ پہنچ گئیًں اور لاشوں اور زخمیوں کو بدین کے سول اسپتال منتقل کیا حادثے کے بارے معلوم ہوا ہے کہ مسافر کوچ اووراسپیڈ کے ساتھ اوورلوڈ بھی تھی کہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے کھائی میں جاگری اورگرنے کے بعدبھی قلابازیاں کھائیں جس کی وجہ سے اموات اورزخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ اوراووراسپیڈکا نوٹس لیاجائے اوریہ سلسلہ رکوایاجائے تاکہ اس طرح کے خطرناک حادثات سے بچا جاسکے دوسری جانب انڈس سول ہسپتال بدین میں ایمبولینس کی عدم دستیابی سے بھی حادثہ کا شکار افراد کے ورثاء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا -