آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے 87ویں کنونشن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری

کارکنوں میں جوش وخروش،کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹیاں تیاریوں میں دن رات مصروف

جمعہ 19 اپریل 2019 15:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے 87ویں کنونشن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری،کارکنوں میں جوش وخروش،کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹیاں تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں۔انتظامیہ کمیٹی ،استقبالیہ کمیٹی،میڈیا کمیٹی،پنڈال کمیٹی اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف۔مسلم کانفرنس کے 87ویں کنونشن کو 10دن باقی رہ گئے۔

مسلم کانفرنسی کارکنان آزادکشمیر بھر اور پاکستان میں تیاریاں کررہے ہیں۔مظفرآباد میں سابق ڈویژنل صدر دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،میر عتیق الرحمن،راجہ ثاقب مجید،مفتی منصورالرحمن،شیخ مقصود احمد،خواجہ محمد شفیق،انصر پیرزاہ،،سجاد انور عباسی،کرنل ریٹائرڈ عارف عباسی،سمعیہ ساجد راجہ،بشارت مغل،مشتاق قریشی،راولاکوٹ ڈویژن سے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی،ڈویژنل صدر میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان اور دیگر ،میرپور ڈیویژن سے ملک محمد نواز ممبر قانون ساز اسمبلی،سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال،میجر ریٹائرڈ خضر الرحمن ،جمیل تبسم،شکور مغل،چوہدری شوکت علی اور دیگر جبکہ پاکستان میں مقیم مہاجرین سے وحیدالحق ہاشمی کے علاوہ مسلم کانفرنسی عہدیداران اپنے اپنے حلقوں میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

30اپریل کو مسلم کانفرنس کا 87واں کنونشن سنگ میل ثابت ہوگا۔گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال کارکنوں میں زیادہ جوش وخروش پایا جارہا ہے۔ضلع باغ کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے۔بڑے بڑے پینا فلیکس لگائے جارہے ہیں اور پاکستان ،آزادکشمیر اور مسلم کانفرنس کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں۔کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں مسلم کانفرنس کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان علی خان اور ان کی پوری ٹیم متحرک ہے۔

مسلم کانفرنسی کارکن کنونشن کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور مہم چلارہے ہیں اور لوگوں کو کنونشن کے حوالے سے آگاہ کررہے ہیں۔مسلم کانفرنس کے کنونشن کی وجہ سے دیگر جماعتیں پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔پچھلے دو ماہ سے مسلم لیگ نواز،پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے اور آئے روز کوئی نہ کوئی شخصیت مسلم کانفرنس میں شامل ہورہی ہے۔