Live Updates

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یں گے، بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاہے، صوبائی وزیر معدنیات

جمعہ 19 اپریل 2019 15:19

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر یں گے، بنیادی سہولیات کی فراہمی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر یں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔ماضی کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت سرکاری ملازمتوں پر میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کر رہی ہے اور سرکاری ملازمتوں میں اقربا ء پروری کا خاتمہ کردیا ہے ۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ چھوٹے موٹے کاروبار کے ساتھ اپنی صلاحیتوں اور محنت کی بدولت روزگار تلاش کرنے کی بجائے روزگار دینے والے بن جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے حلقہ پی کے 6 میں محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وزیر معدنیات نے جمعہ کے روز حلقہ پی کے 6 کے غریب گھرانوں کے 11 مستحق امیدواروں میں کلاس فور ملازمتوں کے تقرر نامے تقسیم کئے۔

علاقائی عمائدین نے عوام دوست اقدامات اٹھانے پر وزیر معدنیات کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر یں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی منصوبے عوام کے مشوروں اور خواہشات کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے سے دلی خوشی حاصل ہوتی ہے، ملازمین کو ان کے ڈومیسائل کے مطابق خالصتا میرٹ کی بنیاد پر تعینات کرہے ہیں،ملازمین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے علاقے اور عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کریں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات