گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اپوا میں ہانسٹی شاپ کا افتتاح

جمعہ 19 اپریل 2019 15:57

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اپوا میں ہانسٹی شاپ کا افتتاح کیا، جہاں بچے کھانے پینے والی اشیا کو اٹھا کر ایمانداری سے وہاں قیمت کے مطابق پیسے رکھیں گے ، اس دکان میں سلیز مین کے بغیر بچے ایمانداری سے اشیا خرید سکیں گے۔ ایسے تجربات بچوں میں ایمانداری کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبہ سے کلاس رومز میں جا کر سوالات کیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کے سرکاری سکولوں میں تربیہ کا درس شروع کیا گیا ہے جس سے بچوں کے اخلاقی اقدار میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود طالبات سے سوالات بھی کے اور انہوں نے سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے زبردست سراہا اور مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایت دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بچوں میں مفت یونیفارم بھی تقسیم کیے اور انکو ایمانداری بارے درس بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :