ویں اکرام دین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل غازی آباد سپورٹس اور نیو اتفاق کلب کے درمیان 22اپریل کوکھیلا جائے گا

جمعہ 19 اپریل 2019 16:21

ویں اکرام دین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، فائنل غازی آباد سپورٹس اور نیو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) مغلپورہ وائٹس کے زیر اہتمام ساتویں اکرام دین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ غازی آباد سپورٹس اور نیو اتفاق کرکٹ کلب کے درمیان 22 اپریل کو ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ (کارسن گرائونڈ) پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا جبکہ تقریب تقسیم انعامات 4بجے منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی سابق سیکرٹری ایل آر سی اے میاں جاوید علی ہونگے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ فائنل کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فائنل کے موقع پر قیصر وحید، شکیل انجم امپائر جبکہ ضیاء الدین سکورنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :