Live Updates

مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسد عمر مُسکرا رہے تھے ان کا پلان کچھ اور ہے

ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسد عمر کے حوالے سے بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اپریل 2019 16:14

مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسد عمر مُسکرا رہے تھے ان کا پلان کچھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2019ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسد عمر کا جانا پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک دھچکا ہے اور ایک ناکام وزیر خزانہ کے طور پر جانا اس سے بھی بہت بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو جو لوگ جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا جب اعلان کیا تو وہ مُسکرا رہے تھے۔

لیکن اندر سے وہ کچھ اور ہی سوچ رہے تھے ۔ ملکی معیشت تباہ ہو گئی، ملک قرضوں میں ڈوب گیا، جاتے جاتے اسد عمر نے یہ بھی کہہ دیا کہ وزارت خزانہ کو سنبھالنے میرے بعد جو بھی آئے گا وہ بھی معاملات کو سنبھال نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ طے کیا، ابھی تو اس حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی لیکن اسی دوران ایمنسٹی اسکیم کا رولا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ ہمیں تو یہی پتہ ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان نے کیا ہے، لیکن میرے خیال میں اسد عمر کو کہیں سے کوئی ایسا مشورہ آیا ہے جس کی وہ مزاحمت نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کا جلد ہی کوئی فیصلہ کر لینا چاہئیے ایسا نہ ہو کہ کوئی فیصلہ کرنے کی نوبت ہی نہ آئے اور اس سے پہلے ہی لوگ کھسک جائیں ، عدم اعتماد آجائے اور اکثریت ختم ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو چاہئیے کہ اب وہ فیصلہ کر لیں کہ یہ سسٹم آگے کیسے چلنے والا ہے کیونکہ اس کے بعد تمام بیوروکریسی پر جھاڑو پھرنے والا ہے۔ کیونکہ اب یہ ایک لہر چل نکلی ہے ، بیوروکریسی میں تبدیلیاں کی جائیں گی جس کے بعد پنجاب میں عثمان بزدار کا بھی نمبر آنے والا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل ہوئے تو پنجاب کی کابینہ میں بھی رد وبدل کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم اس حوالے سے تاحال مشاورت جاری ہے جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات