لبریشن فرنٹ کی طرف سے یاسین ملک کی گرفتاری اور نئی دہلی میں نام معلوم مقام پر منتقلی کی مذمت

جمعہ 19 اپریل 2019 16:56

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری اوران کی نئی دہلی میں نامعلوم مقام پر منتقلی کی شدیدمذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پارٹی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مقبوضہ علاقے میں بھارت کے انتخابی ڈھونگ کے خلاف 25اور26 اپریل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دوروزہ بھوک ہڑتال کیمپ لگائے گی ۔ اس دوران لبریشن فرنٹ کے رہنماء امان اللہ خان کو ان کی تیسری برسی پر زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :