وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 21 اپریل سے جاپان کا تین روزہ دورہ کریں گے

جمعہ 19 اپریل 2019 16:56

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 21 اپریل سے جاپان کا تین روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کی دعوت پر 21 اپریل سے جاپان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شیڈول کے مطابق اپنے جاپانی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ جاپان دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا حصہ ہے جس سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ وزیر خارجہ پاکستانی کمیونٹی اور نمایاں میڈیا ہائوسز کے علاوہ جاپانی دانشوروں، ماہرین تعلیم اور کاروباری افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔