Live Updates

وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کا پرسوں کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ لانچ کر نے کااعلان

کوئٹہ میں ایک لاکھ چودہ ہزار رہائش گاہیں بنائینگے ،گوادر میں 55 ہزار گھر بنیں گے، جس میں 10 ہزار گھر اور کوارٹر ہوں گے،گوادر میں فشر مین کالونی بھی بنے گی،آشیانہ سکیم میں بڑی گرفتاریاں ہوئیں ،افسران اندر ہیں، کوشش ہے ہمارا منصوبہ مکمل شفاف ہو گا،اگرمیری وزارت کا مسئلہ ہوتا تو پریس کانفرنس نہ کرنے آتا، طارق بشیر چیمہ کی وزیر مملکت شبیر حسین قریشی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ

جمعہ 19 اپریل 2019 17:17

وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کا پرسوں کوئٹہ میں نیا پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے پرسوں اتوار کو کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ لانچ کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ایک لاکھ چودہ ہزار رہائش گاہیں بنائینگے ،گوادر میں 55 ہزار گھر بنیں گے، جس میں 10 ہزار گھر اور کوارٹر ہوں گے،گوادر میں فشر مین کالونی بھی بنے گی،آشیانہ سکیم میں بڑی گرفتاریاں ہوئیں ،افسران اندر ہیں، کوشش ہے ہمارا منصوبہ مکمل شفاف ہو گا،اگرمیری وزارت کا مسئلہ ہوتا تو پریس کانفرنس نہ کرنے آتا، وزیر اعظم کسی کو بھی رکھ اور نکال سکتے ہیں، محکمہ بھی تبدیل کرسکتے ہیں، جب سے میں وزیر بنا انیل مسرت کا ہاؤسنگ منصوبے میں کوئی کردار نہیں رہا، شاید کل بطور انوسٹر آجائیں، روکا تو نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے وزیر مملکت شبیرحسین قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو لانچ کر کے تنقید ختم کردی ۔ انہوں نے کہاکہ پرسوں کوئٹہ میں بھی ہاؤسنگ منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں گھروں کی قلت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی اسطرح کا چیلنج منظور نہیں کرسکتا۔

انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ روزگار فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں ایک لاکھ 14 ہزار رہائش گاہیں بنانی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گوادر میں 55 ہزار گھر بنیں گے، جس میں 10 ہزار گھر اور کوارٹر ہوں گے ،گوادر میں فشر مین کالونی بھی بنے گی۔انہوںنے کہاکہ آج غریب طبقے کیلئے ایک کاوش ہو رہی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے بھی ایسے منصوبے شروع کرنیکی کوشش کی لیکن ناکام ہوئیں۔

انہوںنے کہاکہ آشیانہ سکیم میں بڑی گرفتاریاں ہوئیں،افسران اس میں اندر ہیں، کوشش ہے ہمارا منصوبہ مکمل شفاف ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت لینی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے انوسٹیر کو پیکج دینا کہ وہ اپنا پیسہ پاکستان محفوظ طریقے سے کام اور واپس بھی لے کر جائے ۔انہوںنے کہاکہ نون لیگ کی ایک لیڈر نے کہا کہ یہ تاروں میں ڈھونڈیں گے لیکن ایسا نہیں وہ اسی زمین پر دیکھیں گے۔

ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ اگرمیری وزارت کا مسئلہ ہوتا تو پریس کانفرنس نہ کرنے آتا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کسی کو بھی رکھ اور نکال سکتے ہیں، محکمہ بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ڈیڑھ لاکھ کے قریب ممبران ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایس ای سی پی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ کمپنی رجسٹر ہو چکی ہے، سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کیلئے تحفظ دینا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ریکوری کیلئے قوانین بنارہے ہیں تاکہ ریکوری گارنٹی پر ہو۔ انہوںنے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مذاق نہیں۔ وزیرہائوسنگ نے کہا کہ اسلام آباد میں موضع ہکلہ میں 31 سو ہاؤسنگ یونٹ بنانے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحصیل پنڈی موضع بجنیال میں 85 سو یونٹ بننے ہیں۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ اسلام آباد میں جہاں جہاں زمین دستیاب ہے وہاں پراجیکٹ کررہے ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ ہم نے ہاؤسنگ کیلئے 5 ارب روپے انٹرسٹ فری قرضے کی مدمیں رکھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہاؤسنگ کے حوالے سے قوانین بنا چکے ہیں، 50 لاکھ گھروں میں بہت سی حکومتوں نے شامل ہونا ہے۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ بہت سی حکومتی اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہیں، چین کی سٹیٹ کمپنی بھی اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ بہت جلد فنانشل ماڈل سامنے لائیں گے۔

وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے اس منصوبے کے لیے زیادہ کام کیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جب سے میں وزیر بنا انیل مسرت کا ہاؤسنگ منصوبے میں کوئی کردار نہیں رہا، شاید کل وہ بطور انوسٹر آجائیں، روکا تو نہیں جا سکتا۔وزیر ہاؤسنگ نے کہاکہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر مجھ سے دو سال بعد پوچھیں تو بتا سکوں گا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ میرے حلقے میں جو گھر جلے اسمیں میرا کردار نہیں،ان معاملات پر میں نے کسی کوکوئی موقف نہیں دینا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات