گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بدین ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 19 اپریل 2019 17:17

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بدین ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام کوٹ سے کراچی آنے والی کوچ کو پیش آنے والے ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوںنے متعلقہ اداروں کو حادثہ میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے