ہراساں کرنے کے معاملے پر کینیڈین ماڈل نے ملزمان کومعاف کردیا ،پولیس نے دوملزمان کوچھوڑ دیا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:19

ہراساں کرنے کے معاملے پر کینیڈین ماڈل نے ملزمان کومعاف کردیا ،پولیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ہراساں کرنے کے معاملے پر کینیڈین ماڈل نے ملزمان کومعاف کردیا جس کے بعد پولیس نے دوملزمان کورہاکردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ماڈل نے مقدمہ واپس لیتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزمان کو معاف کردیا ، معاف کرنے کا تحریری طور پولیس کو بتایا۔خاتون کے معاف کر دینے کے بعد پولیس نے ملزمان کو رہا کردیا ہے۔گذشتہ روز پولیس نے کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرکے گاڑی بھی تحویل میں لے لی تھی جس کے بعد متاثرہ کنیڈین خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلیا تھا، ملزمان کی شناخت حمزہ سہیل اورانس کامران کے نام سے ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :