Live Updates

پنجاب کابینہ میں فوری تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے‘ صمصام بخاری

وزراء کی کارکردگی کی رپورٹس ہر جگہ سے آتی ہیں ،یقینا وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم سے شیئر کیا ہوگا مہنگائی کے جن کو قابو کرینگے ،رمضان بازاروں کی طرح عام بازاروں میں بھی سستی اشیاء میسر ہونگی‘ وزیر اطلاعات و ثقافت

جمعہ 19 اپریل 2019 17:20

پنجاب کابینہ میں فوری تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے‘ صمصام بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں فوری تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے تاہم سردار عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنی ٹیم میں تبدیلی کرنے کے مجاز ہیں ، وزراء کی کارکردگی کی رپورٹس ہر جگہ سے آتی ہیں اور یقینا وزیراعلیٰ نے اسے وزیر اعظم سے شیئر کیا ہوگا ، رمضان المبارک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرینگے اور صرف رمضان بازاروں ہی نہیں بلکہ عام بازاروں میں بھی اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم پورے ملک جبکہ وزیر اعلیٰ صوبے کا سربراہ ہوتا ہے اور انہیںیہ حق حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی کون سی ٹیم رکھنی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ جو کوئی شخص پارٹی چھوڑ کر کسی جماعت میں آتا ہے تو اس کے مخالفین کچھ کہتے ہیں اور اس کی اپنی رائے کچھ اور ہوتی ہے لیکن اب جو پی ٹی آئی میں آگیا ہے وہ ہماری جماعت کا حصہ ہے ۔

وزیر اعظم کو بطور چیف ایگزیکٹو پتہ ہے کہ انہوں نے کس سے کیا کام لینا ہے ۔ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ با صلاحیت ہیں جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی وزارت اطلاعات کے امور سر انجام دے چکی ہیں اور میرے خیال میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور یہ پارٹی کا فیصلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں رمضان بازار وںاور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے زیادہ گفتگو کی گئی ہے او رہم نے مہنگائی کے جن کو قابو کرنا ہے ۔ شوگر ملز اور فلور ملز سمیت دیگر انڈسٹریز اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک پیج پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی گروتھ کرنی ہے اور اس میں کوئی دورائے نہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات