بلاول بھٹو زرداری کا بدین کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہارِ دکھ و افسوس کا اظہار

پارٹی کے مقامہ عہدیداران و کارکنان متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں،بیان

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

بلاول بھٹو زرداری کا بدین کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہارِ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدین کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہارِ دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے مقامہ عہدیداران و کارکنان متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں فوت ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارٹی کے مقامہ عہدیداران و کارکنان متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں۔یاد رہے کہ بدین شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر مٹھی سے آنے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 7 افراد جاںبحق اور درجنوں زخمی ہوگئے