پنجاب کابینہ میں کون فارغ ہو گا اور کس کو وارننگ دی جائے گی ، فہرست تیار ہو گئی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حتمی فہرست تیار کر لی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اپریل 2019 17:02
(جاری ہے)
وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ ، وزیر کھیل تیمور بھٹی اور وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کی وزارت بھی خطرے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں سے متعلق فیصلہ حکومت آنے کے بعد سے لے کر اب تک کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر چھ سے سات وزرا کی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ان تمام وزرا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کیے جانے کے باوجود کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی۔ مذکورہ وزرا کو بارہا اپنی کارکردگی درست کرنے کی ہدایت کی گئی اور ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنی وزارتوں میں جاری منصوبوں کی رپورٹ بھی وزیراعلیٰ کو بھجوائیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پنجاب کابینہ میں ان تبدیلیوں پر فوری طور پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہو گا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے خفیہ اداروں سے وزرا کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کیں جس کے بعد پنجاب کے سات کابینہ اراکین کی وزارتوں کا قلمدان تبدیل کرنے اور نئے مشیر شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ دوسری جانب میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جون کا بجٹ یہی حکومت پیش کرے گی ، ممکن ہے کہ اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کر دیا جائے۔ لیکن فی الوقت عثمان بزدار ریڈ زون سے باہر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کافی نام زیر گردش ہیں جبکہ حکومتی جماعت میں اس حوالے سے لابنگ بھی ہو رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.