Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے مستقل معذوری کے شکار تمام افراد اور ان کے خاندانوں کیلئے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 19 اپریل 2019 17:22

وزیراعظم عمران خان نے مستقل معذوری کے شکار تمام افراد اور ان کے خاندانوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے نادرا ڈیٹا بیس میں موجود مستقل معذوری کے شکار تمام افراد اور ان کے خاندانوں کیلئے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معذوری سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی بدولت سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کی صحت کی مفت سہولیات میسر آئیں گی۔ اس سہولت سے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے تمام معذور افراد مستفید ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات