سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر صدیقی اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ

سندھ ہائی کورٹ نے دو ہفتوں میں ملزموں کے خلاف انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر صدیقی اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ،عدالت نے دو ہفتوں میں ملزموں کے خلاف انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں عادل عمر صدیقی اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت کے موقع پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیب نے فیملی کے پاسپورٹ بھی ضبط کررکھے ہیں، جبکہ نیب کا کہنا تھا کہ ملزم کے بیٹوں نے دبئی میں بھی جائیداد بنا رکھی ہے،اگر پاسپورٹ واپس کردیے تو یہ دبئی والی جائیداد فروخت کردیں گے، درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ ضمانت کے باوجود نیب عادل عمر کے گھر پر چھاپہ مارکر گاڑی، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان قبضے میں لے لیا یے،ملزم عادل عمیر کے بینک اکاؤنٹس سیز کردیے گئے بچوں کی تعلیم کے لیے پریشانی کا سامنا ہے،ملزم عادل عمر صدیقی کا ایک بیٹا بیرون ملک ملازمت کرتا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ ہرطرف کرپشن کرکے باہر ملازمت کریں گی وطن عزیز میں بھی اچھے ادارے موجود ہیں اگر جرم نہیں کیا تو یہاں بھی ملازمت کرسکتے ہیں،مرسیڈیز گاڑی رکھی ہوئی ہے اور بچوں کی تعلیم کے لیے پیشہ نہیں ہے۔