ہنگو،ضلعی انتظامیہ غیرمعیاری،غیر قانونی گیس سلنڈر کی تنصیب پرٹرانسپوٹرز کیخلاف کاروائی

ایک درجن سے زائد غیرقانونی اور غیرمعیاری گاڑیوں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کردئیے

جمعہ 19 اپریل 2019 17:31

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ غیرمعیاری،غیر قانونی گیس سلنڈر کی تنصیب پرٹرانسپوٹرز کے خلاف کاروائی۔ایک درجن سے زائد غیرقانونی اور غیرمعیاری گاڑیوں کو چالان اور بھاری جرمانے عائد کردئیے۔عوامی مفاد عامہ اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے گیس سلنڈر ہٹائے جارہے ہیں۔خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کاروائی کی جائیگی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان کی بات چیت تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی احکامات اور ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ،ڈی ایس پی اسدزبیر،ٹریفک انچارچ میر افضل اور موٹر وہیکل ارگنائزر بدی زمان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہویے بائی پاس پاٹک پر ایک درجن سے زائد فلائنگ اور دیگر مختلف گاڑیوں سے غیرقانونی، غیر معیاری سلنڈر ہٹاکر موقع پر ہزاروں روپے بھاری جرمانے عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت کی احکامات پر من وعن عمل کرکے ضلع ہنگو میں گاڑیوں میں نصب شدہ غیرمعیاری خلاف قاعدہ گیس سلنڈر کی تنصیب پر کاروائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر کی تنصیب جان لیوا ثابت ہوسکتاہے اسلئے عوام کی مفاد عامہ کے تناظر میں گاڑیوں سے غیرمعیاری گیس سلنڈر ہٹانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔دریں اثناء انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کی مذکرات ہوئے مذکرات میں انتظامیہ کی طرف سے دو دن کی ڈیڈلائن دیکر جملہ غیر قانونی گیس سلنڈر ہٹانے کی ہدایات جاری کی۔اے اے سی عزیز اللہ جان نے واضح کیاکہ خلاف ورزی کی صورت پر سخت ترین اقدامات اٹھا ئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :