بٹگرام میں تین روزہ پولیو مہم 22 اپریل سے شروع ہوگی، 97 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

جمعہ 19 اپریل 2019 17:31

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) بٹگرام میں انسداد پولیو مہم 22 اپریل سے شروع ہو گی، مہم کے دوران 97790 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس ضمن میں ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر غلام اسحق خان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو مہم 22 اپریل سے شروع ہو گی جو 25 اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تین روزہ مہم کے دوران بٹگرام میں 97790 بچوں کو پولیس سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، اس سلسلہ میں 398 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر 12 ٹیمیں موجود ہوں گی جو بٹگرام میں آنے اور جانے والے مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، اس کے ساتھ ہی مختلف بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں 48 افراد پولیو سے بچائو کی ویکسین سروس فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :