سنگی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی طرف سے بکوٹ سرکل میں شجرکاری مہم کا آغاز

جمعہ 19 اپریل 2019 17:31

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سنگی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی طرف سے بکوٹ سرکل میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ سنگی فائونڈیشن کی طرف سے مختلف سکولوں میں تین ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سنگی فائونڈیشن کے زیراہتمام ضلع ایبٹ آباد کے دور افتادہ علاقوں بکوٹ سرکل میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق اور سنگی کے ریجنل کوآرڈینیٹر شاہد عزیز نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہیں جو ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :