Live Updates

شوکت خانم میں افغانستان کے بزرگ مریض وزیراعظم عمران خان سے مل کر رو پڑے

عمران خان آپ کے لیے محبت ہی محبت، ہماری خوش نصیبی ہے آپ یہاں تشریف لائے۔ بزرگ مریض وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں کو کبھی آںکھوں سے لگاتا تو کبھی چوم لیتا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 17:31

شوکت خانم میں افغانستان کے بزرگ مریض وزیراعظم عمران خان سے مل کر رو ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) کینسر میں مبتلا افغانستان کے بزرگ شہری وزیراعظم عمران خان سے مل کر رو پڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل اسپتال پشاور میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنےآئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان کے بزرگ شہری کس طرح سے عمران خان سے ملتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

ایک مریض نے کہا کہ ہماری خواہش ہے افغانستان میں بھی اسی طرح کا کینسر کا اسپتال بنایا جائے۔مذکورہ مریض نے عمران خان سے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کی بھی تعریفیں کیں اور عمران خان کے ہاتھ پکڑ کر چوم لیے۔بزرگ مریض وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں کو کبھی آںکھوں سے لگاتا تو کبھی چوم لیتااسی طرح ایک اور افغان مریض وزیراعظم عمران خان سے مل کا جذباتی ہو گیا اور کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے آپ یہاں تشریف لائے۔

(جاری ہے)

آپ کے لے ہمارے دل میں محبت ہی محبت ہے۔ 
 جب کہ دوسری جانب آج اورکزئی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کے لیے کوئی تجویز نہیں،افغانستان کے لیے صرف دعاہے۔اللہ سے دعا ہے افغانستان میں امن ہو۔افغانستان میں امن ہو گا تو ہماری تجارت بڑھے گی۔آج میں افغان حکومت کو کوئی تجویز دوں گا تو وہ اسے مداخلت کہیں گے۔چالیس سال سے افغان عوام نے جنگیں دیکھی ہیں۔آج میں صرف دعا کروں گا کہ اللہ افغانستان میں امن لائے۔آج میں نے پشاور کے شوکت خانم میں دو افغان مریض بھی دیکھے۔مزار شریف سے علاج کے لیے دو افغان مریض شوکت خانم پشاور میں داخل ہیں۔ہم کوشش کریں گے کہ کینسر اسپتال افغانستان میں بھی بنائیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات