ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پرپولیس تھانہ صدر کی بڑی کارروائی

خالد عرف خالدی گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ جانور،قیمتی سامان،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی

جمعہ اپریل 17:33

ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پرپولیس تھانہ صدر کی بڑی کارروائی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر خالد جاوید کی سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ صدر عمران احمد صدیقی اور تھانہ صدر پولیس نے دن رات ایک کرتے ہوئے بین الاضلاعی گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عاقب بلوچ،صابر بلوچ،خالق بلوچ،سعید بلوچ ،بابر بلوچ اور خالد عرف خالدی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ چار بھینسیں،ایک گائے ،دو بچھڑے ،چھ بکریاں ،یوپی ایس، بیٹریاں، واٹر پمپس، نقدی رقم تین لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ خالد عرف خالدی گینگ کے یہ ارکان نہ صرف وہاڑی بلکہ دیگر شہروں میں بھی چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے اور لوگوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان تھانہ لڈن ،تھانہ ماچھیوال ،تھانہ دانیوال سمیت دیگر تھانوں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

ڈی ایس پی صدر خالد جاوید اور ایس ایچ او تھانہ صدر عمران صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خالد عرف خالدی گینگ کے ارکان کو گرفتار کرنا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا جو ہماری ٹیم نے دن رات ایک کرکے پورا کیا۔ گینگ کے مفرور ملزمان کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔