Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی اسد عمر کو بڑی پیشکش

وزیراعظم عمران خان اسد عمر کو اپنی ٹیم میں رکھنے کے خواہشمند، اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 17:50

وزیراعظم عمران خان کی اسد عمر کو بڑی پیشکش
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان واٹس ایپ پر رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے اسد عمر کا استعفیٰ منظور ہونے سے قبل آج پھر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان رابطہ ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں کچھ عرصہ تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی اسد عمر کو اپنی ٹیم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوینے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظمعمران خان کی ایڈوائس پر وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا جوائنٹ سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

جب کہ عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا تھا۔جب کہ دوسری جانب کابینہ کے ارکان اسد عمر سے وزارت چھوڑنے کے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسد عمر سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسدعمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں،تحریک انصاف اور پاکستان کی اسد عمرسے امیدیں وابستہ ہیں۔ملک کو اسد عمر کی کابینہ میں موجودگی کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا. بعد ازاں ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا تھا ان کے وزارت چھوڑنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو پھر یہ بہترین فیصلہ ہے میں نہ تو مایوس ہوں نہ ہی غصے میں، استعفے کی خبر خود دینا چاہتا تھا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات