Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کا دائرہ ضلع تھرپارکر تک وسیع کر دیا ،

تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 19 اپریل 2019 18:50

وزیراعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کا دائرہ ضلع تھرپارکر تک وسیع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ضلع تھرپارکر کے عوام کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صحت سہولت پروگرام کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور ضلع تھرپارکر کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق صحت انصاف کارڈ کی بدولت ضلع تھرپارکر میں بسنے والے خاندانوں کو سات لاکھ 20 ہزار روپے سالانہ تک کی صحت کی سہولت میسر آئے گی۔ ضلع تھرپارکر کے تین لاکھ خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :