نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے قوانین میں ترامیم کی جارہی ہیں‘ میاں محمودالرشید

متعدد شہرو ں میں اس سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کی کارروائی تیزی سے مکمل کی جارہی ہے‘ وزیر ہائوسنگ

جمعہ 19 اپریل 2019 18:55

نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے قوانین میں ترامیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے قوانین میں مناسب ترامیم عمل میں لائی جارہی ہیں جبکہ متعدد شہرو ں میں اس سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کی کارروائی تیزی سے مکمل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا-چیئرمین وفاقی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ ضیغم رضوی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران ، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) لیاقت علی چٹھہ اور پرائیویٹ بلڈرز و ڈویلپرز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئی- اجلاس کے دوران رورل ہاؤسنگ ، پنجاب میں نئے شہروں کے قیام ، گھروں اور عمارتوں کے تھری ڈی ڈیزائن ، پائیدار بلڈنگ میٹریل اور ٹاسک فورس کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگز دی گئیں-چیئرمین وفاقی ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ ضیغم رضوی نے اجلاس کے شرکاء کو وفاقی سطح پر نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبوں اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا- انہوں نے دارالحکومت اور دیگر مقامات پر اس سکیم کے لئے جگہ کی دستیابی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی-