گیارہیں اور بارہویں جماعت کے امتحان ،96کاپی کیسز ہوئے،چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ

جمعہ 19 اپریل 2019 19:09

سکھر۔ 19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے چیئرمین غلام مرتضیٰ شاہ کی جانب سے گیارہوں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں ڈیلی پروگریس رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق انگلش1- /اسلامک ہسٹریII-کے پیپر کے دوران 96کاپی کیسز رپورٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سکھربورڈ کے اعلامیہ کے مطابق انگلشI-اور اسلامک ہسٹریII-کے پیپر کے دوران ضلع گھوٹکی میں 14،خیرپور میں34، نوشہروفیروز میں 30 اور ضلع سکھر میں 18کاپی کیسز ہوئے، جبکہ گھوٹکی اور نوشہروفیروز میں 2-2 ان پرسونیشن کیسز ہوئے ۔