فرانس ،پیرس سے ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تاریخی شہرریمز میں تفریحی پارک کوبے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا

جمعہ اپریل 19:16

فرانس ،پیرس سے ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تاریخی شہرریمز میں تفریحی پارک ..
پیر س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) فرانس کے دارلحکومت پیرس سے تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تاریخی شہرریمز میں ایک تفریحی پارک کوپاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس سے تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تاریخی شہر ریمز میں ایک تفریحی پارک کو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔مقامی انتظامیہ نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کر نے اور ان کی جدوجہد کے اعتراف میں پارک کو ان کے نام سے منسوب کیا ۔