پا کستان اور تیو نس با ہمی تعاون اور رابطوں میں اضا فے سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر سکتے ہیں،سپیکراسدقیصر

جمعہ 19 اپریل 2019 19:17

پا کستان اور تیو نس با ہمی تعاون اور رابطوں میں اضا فے سے ترقی کے نئے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تیو نس شما لی افریقہ کا گیٹ وے ہے جبکہ پا کستان جنو بی ایشیا کا گیٹ وے ہے دونو ں مما لک تجا رت ،سیا حت،سرما یہ کا ری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فر وغ دے کر سما جی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے سفر کی شر و عات کر سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں برادر اسلا می مما لک مذہب اور تا ریخ کے لا زوال رشتوں میں بند ھے ہو ئے ہیں۔

پا کستان تیونس کے ساتھ اپنے دوستا نہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تما م سما جی و اقتصادی شعبوں میں با ہمی تعا ون کو فر وغ دینے کا خواہا ں ہے۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر پاکستان میں تیونس کے سفیر Adel Elarbi سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنہو ں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاس میں سپیکر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادرا سلامی ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہو ں نے دونو ں مما لک کے ما بین پا رلیما نی وفود کے تبا دلو ں کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے اور ایک دوسر ے کو سمجھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان شما لی افریقہ کے اس گیٹ وے کے ذریعے اپنی زرعی ،ٹیکسٹائل کی مصنو عات اور کھیلو ں کے ساما ن کی افر یقی منڈیو ں تک رسائی حاصل کر نا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں سر مایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے جن سے تیونس کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان تجا رت اور سیا حت کے شعبوں میں تعاون کو فر وغ دے کر تیو نس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنا نا چا ہتا ہے ۔تیونس کے سفیر Adel Elarbi نے تیو نس کے لیے سپیکر کے تا ثرات کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، اور تیونس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہو ں نے پا کستانی مصنو عات کی افر یقی منڈیو ں تک رسائی کے لیے اپنی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت پاکستان کے ساتھ سماجی واقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔انہو ں نے کہا کہ ان کا ملک خطے اور عالمی امن کے لیے پا کستان کی کا وشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔