Live Updates

ایف آئی اے کی کارروائیاں ،حوالہ ہنڈی ،منی لانڈرنگ اور ڈالر کا غیر قانونی ذخیرہ کرنیوالے 3افراد گرفتار

چھاپوں کے دوران منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونیوالا غیر قانونی ریکارڈ ،13لاکھ سے زائد غیر ملکی اور ملکی کرنسی قبضے میں لی گئی

جمعہ 19 اپریل 2019 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ایف آئی اے لاہور نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے حوالہ ہنڈی ،منی لانڈرنگ اور ڈالر کا غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 3افراد کو گرفتار کر لیا ،چھاپوں کے دوران منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والا غیر قانونی ریکارڈ ،13لاکھ سے زائد غیر ملکی اور ملکی کرنسی قبضے میں لیکر مقدمات درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسی کے پیش نظر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور وقار عباسی کے احکامات پرایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء اسلام کی سربراہی میں حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ سمیت ڈالر کا غیر قانونی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ عالم مارکیٹ سے سے سلمان اختر، بحریہ سنٹر سے خیر الٰہی اور عمران خان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپوں کے دوران منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والا غیر قانونی ریکارڈ اور 13لاکھ سے زائد کی غیر ملکی اور ملکی کرنسی قبضے میں لے لیکر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات