بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت ہی زندگی کا اصل مقصد ہے‘ چودھری پرویزالٰہی

قائم مقام گورنر کی چیئرمین پنجاب ہلال احمر پاکستان خالد مقبول سے ملاقات ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 19 اپریل 2019 19:21

بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت ہی زندگی کا اصل مقصد ہے‘ چودھری پرویزالٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پنجاب ہلال احمر پاکستان و سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر کی پنجاب میں کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت کرنا ہی زندگی کا اصل مقصد ہے، آپ کا ادارہ جو خدمت کر رہا ہے وہ ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔ خالد مقبول نے ادارے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر قائم مقام گورنر نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔