لوئیر دیر، یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 19:30

لوئیر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان"بدلتے سماج میں اہل علم کا کردار کا انعقاد کیا گیا، یہ پروگرام انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ایک ذیلی ادارے آی آر ڈی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری وقار احمد نے کیا پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹریز نے آی آر ڈی کے عملے کو خوش آمدید کہا اور اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر ان کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے مدارس سے آ ئے ہوے علماء کرام کو بھی خوش آمدید کہا اس پروگرام میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم ذئی صاحب تشریف لائے انھوں نے "معاشرے میں تشدد، فرقہ واریت عدم برداشت اور اتحاد کے فروغ میں یونیورسٹی کا کردار پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے علماء کو دعوت دی کہ موجودہ زمانے میں ان کی ذمہ داریاں معاشرے میں مزید بڑھ گئی ہے لہذا وہ عوام کی رہنمائی کرے۔

متعلقہ عنوان :