وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سنٹرل جیل کا دورہ ،قیدیوں میں سزا میں 2ماہ کمی کا اعلان

ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر،خواتین قیدیوں کے ڈائننگ ہال ، قیدیوں کے آن لائن ڈیٹا سسٹم اور اینٹی گریٹڈسکیورٹی سسٹم کا افتتاح وزیراعلیٰ کی قیدی خواتین کے بچوں کو دودھ ، بسکٹس اور سویٹس فراہم کرنے کی ہدایت ،لیڈیز بیرک میں پنکھے لگانے کاحکم عثمان بزدار نے قیدیوں کو تحائف بھی دئیے، بچوں سے مصافحہ اور پیار بھی کیا‘وزیراعلیٰ کو نئے سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

جمعہ 19 اپریل 2019 19:30

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سنٹرل جیل کا دورہ ،قیدیوں میں سزا میں 2ماہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کیا ہی- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر،خواتین قیدیوں کے لئے مخصوص ڈائننگ ہال ، قیدیوں کے ڈیٹا کو آن لائن کرنے کے سسٹم اور اینٹی گریٹڈسکیورٹی سسٹم کا افتتاح کیا-جس کے تحت قیدیوں کے بارے میں تمام معلومات آن لائن ہوں گی-وزیراعلیٰ کو آن لائن ڈیٹا سسٹم کے افتتاح کے بعد کنٹرول روم میں نئے سسٹم کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیدیوں کے آن لائن ڈیٹا سسٹم کو دیگر جیلوں میں بھی متعار ف کرایاجائے گا-صوبے بھر کی جیلوںمیں ہائی سکیورٹی پریزن سسٹم نافذ کیا جا رہاہی-پنجاب کی 9سنٹرل اور 8ڈسٹرکٹ جیلوں میں ہائی سکیورٹی پریزن نظام متعارف کرایا جا چکا ہی-دیگر جیلو ںمیں بھی یہ سسٹم کو جلد متعارف کرایا جائے گا -وزیراعلیٰ نے شجرکاری مہم کے تحت جیل میں پودا بھی لگایااور مہم کی کامیابی کے لئے دعا مانگی -وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کیلئے تیار کی جانے والی روٹی اور سالن خود کھا کر معیار چیک کیا- صوبائی وزراء نے بھی قیدیوں کے لئے تیار کیا جانے والاکھاناکھایا-بعدازاں وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں کے لئے مخصوص ڈائننگ ہال کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں کے طبی سنٹر کا بھی معائنہ کیااورعلاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا- وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے -وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سنٹر کا بھی دورہ کیا -وزیراعلی نے سنٹر میں موجود بچوں سے ہاتھ ملایا او رانہیں پیار کیا-انہوںنے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدی خواتین کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے اوران کو دودھ، بسکٹ اور سویٹس بھی مہیا کی جائیں-وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں کے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا ، سلائی کڑھائی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کئی-وزیراعلیٰ نے لیڈیز بیرکس کے دورے کے دوران خواتین قیدیوں کی درخواست پر بیرکس میں پنکھے لگانے کی ہدایت کی - وزیراعلیٰ نے مرد قیدیو ںکے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے مرد قیدیوں کی بیرکس کا بھی دورہ کیا-وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا -وزیراعلیٰ نے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کئی-صوبائی وزراء زوار حسین وڑائچ، آصف نکئی ، شوکت لالیکا، اخلاق چودھری، حافظ ممتاز احمد، اجمل چیمہ ، صوبائی مشیران فیصل ریاض جبوانہ، عون چودھری ، پارلیمانی سیکرٹری شکیل شاہد، آئی جی جیل خانہ جات او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔