پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ 2019ء کی تیاریوں کیلئے جائزہ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2019 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلہ کے انعقاد کا جائزہ لینے کیلئے سربراہ بک فیئر کو آرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف ممبران نے کتاب میلہ کے کامیاب انعقاد کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام 25 تا27 اپریل2019ء کوکرکٹ گرائونڈ نیو کیمپس میں پاکستان کا سب سے بڑا کتاب میلہ سجے گا۔