ایران میں فوج کے قومی دن پر روسی میزائل ڈیفنس سسٹم 'ایس 300' کی نمائش

جمعہ 19 اپریل 2019 19:48

ایران میں فوج کے قومی دن پر روسی میزائل ڈیفنس سسٹم 'ایس 300' کی نمائش
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ایران میں فوج کے قومی دن کے موقع پر روس کیمیزائل دفاعی نظام 'ایس 300'کی نمائش کی گئی۔دوسری جانب ایرانی صدرحسن روحانی نے روس کے فضائی دفاعی نظام کی ایرانی اسلحہ میں شمولیت کی تحسین کی ہے۔ فوجی پریڈ کیموقع پر ایرانی صدرحسن روحانی نے امریکاکی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اعلان 'قبیح'جرم قراردیا۔

صدرحسن روحانی نے کہا کہ پوری ایرانی قوم پاسداران انقلاب کیساتھ ہے۔

(جاری ہے)

امریکا نہ صرف پاسداران انقلاب بلکہ حزب اللہ ، الحشد الشعبی اور ہر اس طاقت کے خلاف ہے جوامریکیوں کی وفادار نہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلحافواج کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کے تمام اداروں میں اس کی گہری جڑیں موجود ہیں۔صدرحسن روحانی نیکہاکہ ایران کی مسلح افواج خطے کے کسی ملک کے خلاف نہیں اور نہ کسی دوسرے کے مفادات کے خللاف ہیں۔ پاسداران انقلاب صرف ایران کا دفاع کر رہا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کو تہران میں فوجی پریڈ کے دوران روس کے ایس 300، "تلاش میزائلوں"، صیاد 2 اور صیاد3 کی نمائش کی گئی۔