اچھے موضوعات اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘ثنا ء نور

سینئرز نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں‘گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2019 19:52

اچھے موضوعات اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘ثنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) اچھے موضوعات اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی ان خیالات کا اظہارمعروف ماڈل ثناء نور نے میڈیا سے خصوصی گفتگومیں کیا،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ اس بنا ء پر ہورہا ہے کہ ہم ہر شے میں کیڑے نکالنا شروع کردیتے ہیں ، ہر چیز میں ہمیں برائی نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے،ایک سوال کے جواب میں ثناء نور نے کہا کہ سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :