فوجی سیمنٹ کے منافع میں 15 فیصد اضافہ

جمعہ 19 اپریل 2019 19:52

فوجی سیمنٹ کے منافع میں 15 فیصد اضافہ
ٖ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران فوجی سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران کمپنی نے 2440 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2017-18ء کے دوران فوجی سیمنٹ نے 2122.7 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران فوجی سیمنٹ کے خالص منافع میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 1.54 روپے کے مقابلہ میں 1.77 روپے تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :