براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مارچ کے دوران 5.15 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

جمعہ 19 اپریل 2019 19:52

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مارچ کے دوران 5.15 فیصد اضافہ ہوا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) مارچ 2019ء کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) میں 5.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران پاکستان میں 177.5 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ مارچ 2018ء کے دوران ملک میں 168.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :