فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس پریزینٹس ہابس اینڈ شا‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم2 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعہ 19 اپریل 2019 20:03

فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس پریزینٹس ہابس اینڈ شا‘‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ہالی وڈ ایکشن فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس‘‘ سلسلے کی نئی فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس پریزینٹس ہابس اینڈ شا‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوڈ لیچ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورس پریزینٹس ہابس اینڈ شا‘‘ کا3 منٹ30 سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں ڈیوائن جونسن، جاسن سٹاتھم، ادریس ایلبا اور ونیسا کیربی شامل ہیں۔ فلم میںجاسن سٹاتھم پرانے کردار جبکہ ادریس ایلبا منفی کردارمیں دکھائی دیں گے۔ ونیسا کیربی جاسن سٹاتھم کی بہن کا کردار ادا کریں گی۔ فلم2 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :