پی سی بی نے ورلڈ کپ میں کرکٹرزکو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی

پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا ہے

جمعہ 19 اپریل 2019 20:25

پی سی بی نے ورلڈ کپ میں کرکٹرزکو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ بوڑد نے ورلڈ کپ میں کرکٹرز کو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔ ورلڈ کپ میں قومی کھلاڑی اپنی فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا ہے۔خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2019اور دورہ انگلینڈ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ 2019کے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ، ان کا کہنا تھا کہ2کھلاڑیوں کو انگلینڈ سیریز کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے ۔ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 15کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری،محمد حسنین اورحسن علی شامل ہیں۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی