رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ

جمعہ 19 اپریل 2019 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی جبکہ اس شعبے میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019 تک ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 319 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.13 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی برآمدات سے پاکستان نے 295 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس شعبے میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ کے برعکس درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019 تک ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات پر پاکستان نے 3 ہزار182 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.21 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ]پہلے 8 مہینوں میں ٹرانسپورٹ اورسفری خدمات کی درآمدات پر پاکستان نے 4 ہزار48 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :