موڈیز نے مصر کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

جمعہ 19 اپریل 2019 20:25

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے مصر کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی۔موڈیز کے مطابق مصر نے اپنی جاری معاشی اصلاحات کے باعث اپنی مالیاتی حیثیت کو بہتر کیا ہے اور اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھائی ہے۔

(جاری ہے)

موڈیز نے مصر کی لانگ ٹرم فارن اینڈ لوکل کرنسی ایشوور ریٹنگ کو B3 سے بڑھا کر B2 کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :