Live Updates

فیاض الحسن چوہان کی واپسی کا اصولی فیصلہ

کپتان کا وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ردوبدل کا فیصلہ، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی، متعدد صوبائی وزراء کی چھٹی اور محکمے تبدیل کئے جانے کا امکان

جمعہ 19 اپریل 2019 20:35

فیاض الحسن چوہان کی واپسی کا اصولی فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ۔ متعدد صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کرنے جبکہ فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعد تبدیلی نے اب پنجاب کی جانب بھی رخ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزیر اعلی پنجاب سے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عمران خان نے 6 صوبائی وزراء کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جن میں وزارت صحت ، خوراک ، جیل خانہ جات ، توانائی ، لیبر اور ایکسائز شامل ہیں ۔ کپتان نے متعدد صوبائی وزراء کی چھٹی اور متعدد کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات