کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست

لاہور ہائی کورٹ نیپی سی بی ، وفاقی سیکرٹری کو نوٹس جاری، جواب آئندہ ہفتے طلب کرلیا

جمعہ 19 اپریل 2019 20:35

کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے کرکٹر شرجیل خان کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزرات داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ میچ فکسنگ مین سیاسی بنیادوں پر اس کو سزا دلوائی گئی۔اس کا سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی کے وقت کراچی ائیر پورٹ پر روکا لیا گیا۔ عدالت سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو پہلے ہی بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اس کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ اس کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دے ۔