نیپالی شین وارن نے ورلڈ کپ ٹیموں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

میگا ایونٹ کو کم سے کم 16سائیڈز پر مشتمل ہونا چاہیے،سندیپ لامی چنے

جمعہ 19 اپریل 2019 20:42

نیپالی شین وارن نے ورلڈ کپ ٹیموں میں اضافے کا مطالبہ کردیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) نیپالی شین وارن کی عرفیت رکھنے والے سندیپ لامی چنے نے ورلڈ کپ ٹیموں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

نیپالی کرکٹر شین وارن نے کہاکہ میگا ایونٹ کو کم سے کم 16 سائیڈز پر مشتمل ہونا چاہیے، اسے 10 ٹیموں تک محدود کرنا خاص طور پر نئی کرکٹ اقوام کے پلیئرز سے ناانصافی ہے۔18 سالہ لیگ اسپنر گزشتہ برس آئی پی ایل کا معاہدہ حاصل کرنیوالے پہلے نیپالی کرکٹر بنے تھے۔ وہ اس ایونٹ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد کم ہونے سے ہمارے جیسے کھلاڑیوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :