ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کی جرسی متعارف کرادی

پاکستان کی عمومی جرسی سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے

جمعہ اپریل 20:56

ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کی جرسی متعارف کرادی
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی آفیشل کٹ کا اعلان کردیا جو پاکستان کی عمومی جرسی سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔ورلڈ کپ کی جرسی کا گزشتہ روز جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ اعلان کیا تھا جو اس مرتبہ ٹیم کی جرسی سے قدرے مختلف ہے۔

(جاری ہے)

عام طور پر جنوبی افریقہ کی جرسی گہرے ہرے رنگ کی ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ اس کی جرسی میں ہلکا ہرا رنگ واضح رہے جبکہ آستینیں گہرے ہرے رنگ کی بنائی گئی ہیں۔

جرسی کے عین وسط میں ساتھ افریقہ پیلے رنگ سے لکھا گیا ہے جبکہ ٹرازر کا رنگ گہرا ہرا ہے۔جنوبی افریقی ٹیم کا گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا جس میں ہاشم آملا جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ کرس مورس کو شاندار فارم کے باوجود اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 30 مئی سے میزبان انگلینڈ کے خلاف اوول میں میچ سے کرے گا۔

متعلقہ عنوان :