لیبیا کی خراب ہوتی صورتحال پر اٹلی کا تشویش کا اظہار

صورتحال پر شمالی افریقی ملک میں پرتشدد شدت پسندوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ، وزیراعظم

جمعہ 19 اپریل 2019 20:56

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) اٹلی کے وزیراعظم گیوسپے کونٹے نے گزشتہ روز خبردار کیا ہے کہ لیبیا کی خراب ہوتی صورتحال کے نتیجے میں شمالی افریقی ملک میں پرتشدد شدت پسندوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔’’انتشار اور تشدد کی صورتحال دہشت گردی عنصر میں اضافے کرنے کا شدید خطرہ رکھتی ہے، جو ابھی تک لیبیا میں موجود ہے ‘‘، یہ بات کونٹے نے پارلیمان کو بتائی۔

کونٹے نے کہا اسی وجہ سے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور غیر ملکی جنگجوئوں کی آمد ان چیلنجز میں سے ایک ہے جن کا ملک اور پوری عالمی برادری کو سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

فوجی مرد آہن خلیفہ حفتار کی فورسز کا دارالحکومت طرابلس ، جس پر اقوام متحدہ نواز حکومت اور ملیشیائوں کے ایک گروہ کا کنٹرول ہے ، پر قبضہ کرنے کے لئے آپریشن شروع کرنے کے بعد سے اب تک 200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حفتار کو ان کے اتحادی مصر اور متحدہ عرب امارات اسلام پسندوں کیخلاف ایک بڑا دفاع تصور کرتے ہیں۔ان کے آپریشن کے نتیجے کی وجہ سے اقوام متحدہ کو قومی کانفرنس ملتوی کرنا پڑی جس میں 2011ء میں آمر معمر قذافی کی معزولی کے بعد سے ملک میں کئی برسوں سے قائم انتشار کا صفحہ پلٹنے کی کوشش میں انتخابات کیلئے کوئی پالیسی بنانے کا منصوبہ تھا۔