جنوبی افریقہ: مذہبی عبادت کے دوران گرجاگر کی چھت گر گئی، 13افرادہلاک ،16زخمی

جمعہ 19 اپریل 2019 20:56

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ کے شہرڈربن کے نزدیک ایک مذہبی عبادت کے دوران گرجاگرکاچھت گرنے سے 13افرادہلاک اورکم ازکم 16زخمی ہوگئے یہ بات حکام نے جمعہ کے روزکہی۔واقعہ ڈربن کے شمال میں واقع قصبے ڈلانگوبومیں شدیدبارشوںکے بعدگزشتہ شام پیش آیا۔

(جاری ہے)

صوبائی روایاتی امورکے محکمہ کے ترجمان لینوکس مباسونے کہاکہ گزشتہ رات شدیدبارشوں کے باعث عمارت کاچھت منہدم ہوگیااوراس وقت ہمارے پاس مجموعی طورپر13ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔کوازولونتال صوبے کی ایمرجنسی سروسزکے ترجمان رابرٹ میکنزی نے ٹوئیٹ میں کہاکہ اس قدرسانحہ پیش آیاکہ 13اموات واقع ہوئی ہیں اور16افرادکوپیرامیڈیکس کی جانب سے طبی امدادفراہم کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :