Live Updates

صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایات

جمعہ 19 اپریل 2019 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایات کی ہے اورپہلی بار قبائلی اضلاع میں بھی حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں کے لئے سیکورٹی پلان تیار کیا جائے گا ۔ صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں حساس او رحساس ترین مساجدوں ، مدارسوں کے لئے سیکورٹی پلان کے لئے ڈی پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تجاویز طلب کر لی ہے اوران تجاویز کی روشنی میں سیکورٹی پلان مرتب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر افطاری ، تروایح کے اوقات کار !میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کردیا جائے گا ۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حساس ترین اور حساس عبادت گاہوں پر پولیس کی نفری کے ساتھ ساتھ قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی تعینات رہینگے ۔ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رمضان المبارک میں یکم رمضان المبارک سے چاند رات تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائیگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری حساس ترین عبادت گاہوں پر تعینات رہیگی ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات