Live Updates

لائن آف کنٹرول سیری میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے دورے کو ن لیگ کے کارکنان نے سبوتاژ کیا ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر

جمعہ 19 اپریل 2019 21:04

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ نثار انصر ابدالی نے کھوئی رٹہ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول سیری میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے دورے کو ن لیگ کے کارکنان نے سبوتاژ کیا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں چیف سیکرٹری ایل او سی کے لوگوں کو سہولیات دینے کااعلان کرنے آئے تھے لیکن ن لیگ نے سازش کی کہ اس طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اور تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھے گی لیکن کرپٹ ٹولہ یاد رکھے تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے حکومت پاکستان نے شہداء اور زخمیوں کے معاوضوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے جو خوش آئندہ ہے ایل او سی کے لوگوں کیلئے ریلیف ن لیگ کو براداشت نہیں ہو رہی نثار انصر ابدالی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر کوئی کٹ نہیں لگایا اور ماضی کی روایت کو توڑا ہے مخالف پارٹی کی حکومت کے فنڈز روک لئے جاتے تھے آزاد کشمیر حکومت نے ایل او سی متاثرین کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے دورہ کھوئی رٹہ کے دوران ایل او سی سے دور تقریب منعقد کی اور اس میں ن لیگ کے یوسی صدور کو تقاریر کروا کر متاثرین ایل او سی کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور کوئی اعلان یا امداد نہ دی گئی جو متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اور چیف سیکرٹری کا دورہ ایل او سی ناکام بنانا بھی سازش ہے چیف سیکرٹری ایک لائق ترین بیوروکریٹ ہیں اور معاملات کو سمجھتے ہیں ان کے دورہ کو ناکام بنانا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ کشمیریوں کی آراء کو بلند کیا بلاشبہ آر پار کے ڈیڑھ کروڑکشمیریوں کی آواز ہیں نثار انصر ابدالی نے کہا کہ چیف سیکرٹری کا دورہ ناکام ہونا ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھی اس سازش کا حصہ ہے آنے والے دنوں میں تمام صورت حال سامنے لائوں گا اس موقع پر یوکے سے آئے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ بیرون ملک میں جس طرح قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیریوں کی آواز بلند کی وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے مستقبل تحریک انصاف کا ہے پر ہجوم پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات